این آر آئی

ریاض انڈین اسوسی ایشن کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ

ریاض ۔ کے این واصف 

خون کا عطیہ ایک عظیم ترین عطیہ کہلاتا ہے سماجی تنظیمیں مختلف اہم ایام پر خون کے عطیہ کیمپس کا اہتمام کرتی ہیں۔ معروف سماجی جہت کار سلمان خالد کی اطلاع کے مطابق یوم جمہوریہ ہند اور سعودی یوم تاسیس (۲۲ فروری) کی مناسبت سے جمعہ 24 فروری ۲۰۲۳ کو ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

یہ کیمپ صبح ۸ بجے سے دوپہر ۳ بجے تک “کنگ خالد یونیورسٹی اسپتال” ریاض پر منعقد ہوگا۔ “ریاض انڈین اسوسی ایشن” کے اہتمام کردہ اس خون کا عطیہ کیمپ کے انعقاد میں جن تجارتی اداروں کا تعاون حاصل ہے ان میں “المراعی” کمپنی، “الکبیر” فوڈ پرڈکٹس” اور “DUNKIN” شامل ہیں۔ ریاض انڈین اسوسی ایشن نے عوام سے درخواست کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس کار خیر مین حصہ لیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button