حزب اللہ کے راکٹ حملے میں 12 اسرائیلی ہلاک
حیدرآباد _ 28 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) حزب اللہ کے جنگجوؤں نے اسرائیل کے ایک گاوں پر راکٹ برسائے ۔جس میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ہفتے کی شام اسرائیل کے زیر کنٹرول گولان کی پہاڑیوں کے ایک گاؤں پر راکٹ گرنے سے بچوں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے۔
اسرائیل نے کہا کہ اس نے "تقریباً 30 پراجیکٹائل” کی نشاندہی کی ہے جو لبنان سے اسرائیلی سرزمین میں داخل ہو رہے تھے جس کا الزام اس نے ایران کے حمایت یافتہ لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ پر لگایا تھا حزب اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ گولان کے دیگر حصوں کو نشانہ بنایا گیا
۔اتوار کی صبح فوج کے ایک بیان کے مطابق، حملے کے بعد رات بھر، اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنانی سرزمین کے اندر اور جنوبی لبنان میںبحزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے حزب اللہ کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جس میں ہتھیاروں کے ذخیرے بھی شامل ہیں