انٹر نیشنل

کابل میں محرم جلوس میں بم دھماکہ 8 افراد جاں بحق ۔ داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

نئی دہلی: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک شیعہ اکثریتی علاقہ میں جمعہ کے دن ہوئے ایک بم دھماکہ ہوا جس میں آٹھ افراد ہلاک اور سے18 سے زائد زخمی ہو گئے، اموات میں اضافہ کا امکان ہے۔ داعش نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زردان نے ایک بیان میں بتایا کہ سرائے کارز علاقے میں یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب افغانستان میں اہل تشیع برادری کے لوگ محرم کی یاد منا رہے تھے۔ داعش نے اپنے ایک ٹیلی گرام چینل پر کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے ‘بم دھماکہ’ کیا۔ داعش نے دعویٰ کیا کہ اس تازہ حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا کہ شہریوں کے درمیان موجود ایک ٹھیلے پر دھماکہ خیز مواد نصب کر کے دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان اس بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ یہ حرکتیں ان لوگوں کی ہیں جو دین اور ملک کے دشمن ہیں جو ہماری قوم کی سلامتی اور خوشی نہیں چاہتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button