نقصان پہنچا ہے مگر یہ نقصان حزب اللہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔ ایران
نئی دہلی: ایران کےسپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکہ، فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی جنگ کی پشت پناہی کر رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا صدارتی الیکشن کےلیے امریکی حکومت کو اس بات کی ضرورت ہے کہ وہ یہ ظاہر کرے کہ اس نے صیہونی حکومت کی مدد کی ہے اور اسے جنگ میں کامیابی دلوائی ہے
ساتھ ہی امریکی حکومت کو مسلمانوں کے ووٹوں کی بھی ضرورت ہے اس لیے وہ یہ ظاہر کرنے کی بھی کوشش کررہے ہیں کہ جیسے وہ اس جنگ میں ملوث نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اور دیگر مزاحمتی قوتیں ہی یہ جنگ جیت رہی ہیں جس کا ثبوت اسرائیل کی جانب سے لبنان اورفلسطین میں خواتین، بچوں کو قتل کرنا، اسکولوں اور ہاسپٹلس پر بمباری کرنا ہے۔آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کی مؤثرقیادت میں سے کچھ اہم رہنما شہید ضرور ہوئے ہیں جس سے حزب اللہ کو نقصان پہنچا ہے مگر یہ نقصان حزب اللہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ مزاحمتی قوتیں ہی جیتیں گی اور ہر مسلمان پرفرض ہے کہ مسجد الاقصٰی کی آزادی کیلئے مدد کی کوشش کرے۔