تلنگانہ

کرکٹر محمد سراج کو ڈگری نہ رہنے کے باوجود گروپ 1کی ملازمت دی گئی : چیف منسٹر ریونت ریڈی

حیدرآباد _ 2اگست ( اردولیکس) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ کرکٹر محمد سراج کو ڈگری کی تعلیم نہ رہنے کے باوجود حکومت نے انھیں گروپ 1 کی ملازمت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

 

تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں سرکاری ملازمتوں پر تقررات کے لئے حکومت کی جانب سے تیار کردہ جاب کیلنڈر کا اعلان کے بعد خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ  حکومت کھیل کے میدان میں نمایاں مظاہرہ کرنے والی حوصلہ افزائی کررہی ہے

 

انہوں نے کرکٹر محمد سراج کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سراج کو گروپ 1 کی ملازمت دینے کا فیصلہ کیا ہے گروپ ون کی ملازمت کے لئے ڈگری کی تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے اور محمد سراج کی تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ ہی ہے اس کے باوجود حکومت نے سراج کو ملازمت دینے کے معاملے میں انھیں ڈگری سے استثنیٰ دیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button