تلنگانہ

بنڈی سنجے بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری مقرر

حیدرآباد _ 29 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کے سابق صدر و رکن پارلیمنٹ کریم نگر بنڈی سنجے کو ترقی ملی ہے انھیں بی جے پی کا قومی جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا۔

 

محبوب نگر ضلع سے تعلق رکھنے والی ڈی کے ارونا کو بی جے پی کے قومی نائب صدر کے طور پر دوسرا موقع دیا گیا۔ اے پی بی جے پی لیڈر ستیہ کمار دوسری بار بی جے پی کے قومی سکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔ ارون سنگھ نے یہ احکامات بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی ہدایت پر جاری کیا۔

 

واضح رہے کہ بی جے پی ہائی کمان نے تلنگانہ بی جے پی کے صدر سے بنڈی سنجے کو  ہٹا کر ایک سنسنی خیز فیصلہ کیا۔ بی جے پی کی قومی قیادت کی طرف سے لیے گئے اس فیصلے کی شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ جس کے پیش نظر بی جے پی ہائی کمان نے پارٹی میں بنڈی سنجے کو ترجیح دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button