امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر فائرنگ _ کان کو گولی لگنے کی اطلاع ؛ فائرنگ میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد _ 14 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پنسلوانیا میں ڈونالڈ ٹرمپ صدارتی انتخابی مہم کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ ریلی میں شرکت کی۔ اس موقع پر جب وہ اسٹیج پر تقریر کر رہے تھے تو ان پر گولی چل گئی۔ گولی ان کے دائیں کان سے ٹکرا کر نکل گئی ۔ زخمی ٹرمپ کو عملہ ہاسپٹل لے گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ دو شوٹروں میں سے ایک کو سیکورٹی اہلکاروں نے ہلاک کر دیا۔ حکام نے اعلان کیا کہ ٹرمپ فی الحال محفوظ ہیں۔ اس حملے میں انتخابی مہم میں حصہ لینے والا ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق ٹرمپ تقریر کے دوران گولیاں چلتے ہی نیچے جھک گئے، اس دوران ریلی میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کے لئے بھاگنے لگے تاہم چند ہی لمحے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کھڑے ہوئے حامیوں کی طرف دیکھ کر فضا میں مکا لہرایا، اس وقت ان کے دائیں کان پر خون کے نشانات دکھائی دے رہے تھے، جس کے بعد فوراً سیکرٹ سروس کے اہلکار ٹرمپ کو اپنے حصار میں لے کر موقع سے روانہ ہوگئے، واقعہ کے بعد ریلی فوری طور پر ختم کردی گئی