تلنگانہ
تلنگانہ کے بعض اضلاع میں شدید سے شدید بارش کی بھی پیش قیاسی

حیدرآباد: جہاں ایک طرف ریاست میں شدید گرمی کی پیش قیاسی کی گئی ہے وہیں دوسری جانب محکمہ موسمیات نے یہ بھِ پیش گوئی کی ہے کہ
اگلے 5-6 دنوں تک ریاست بھر کے بعد مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارشگرج چمک اور بجلی گرنے کا امکان ہے۔ کہا گیا ہے کہ عادل آباد، نظام آباد، جگتیال اور نرمل جیسے اضلاع میں بعض مقامات پر شدید سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں آسمان ابر آلود رہے گا اور شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔



