سعودی عرب نے ہُنرمند غیرملکی کارکنوں کے لیے فیملی کو سعودی بلانا آسان بنا دیا

کے این واصف
سعودی عرب میں برسرے کار ہندوستانی سمیت لاکھون غیرملکی فیملی ویزا حصول کے مشکل قوانین کے باعث سعودی میں برسوں سے مجرّد زندگی گزارتے ہیں۔ مملکت کے ایک تازہ اعلان کے بعد غیرملکی باشندون کو راحت صاصل ہوئی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مملکت نے ایسے نئے اقدامات متعارف کرائے ہیں جس کے تحت ہنر مند غیرملکی کارکن (اسکلڈ ورکر) اپنے ورک ویزے کے طریقہ کار کی تکمیل کے دوران اہل خانہ کو مملکت میں لا سکتے ہیں۔انگریزی روزنامہ عرب نیوز کے مطابق وزارت خارجہ اور افرادی قوت کے تعاون سے اس اقدام کا مقصد مملکت میں رہائشیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔
نئے اقدامات کے تحت اہل غیرملکی کارکن اپنی اہلیہ، 25 سال سے کم عمر بیٹوں اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کو سعودی عرب لا سکتے ہیں۔اہل خانہ کے لیے انٹری ویزے تمام ریکوائرمنٹ کو پورا کیے جانے کے بعد ورک ویزے کی تکمیل کے ساتھ جاری کیے جا سکتے ہیں۔
سعودی عرب آمد پر غیرملکی کارکن کے اہل خانہ قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کے مطابق اقامہ (ریزیڈینسی پرمٹ)کے حصول کے لیے طریقہ کار مکمل کر سکیں گے۔



