تلنگانہ

حیدرآباد میں 10 اکتوبر کو جاب میلہ، 50 کمپنیوں میں ملازمتوں کا موقع

 

حیدرآباد: حیدرآباد میں 10 اکتوبر کو ایک روزہ جاب میلہ منعقد کیا جائے گا، جس میں ملک بھر سے ملازمت کے خواہشمند افراد شرکت کرسکتے ہیں۔ جاب میلے میں مقامی افراد کے علاوہ مختلف اضلاع اور ملک کی دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

 

منتظمین کے مطابق جاب میلہ 10 اکتوبر 2026، ہفتہ کو صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک خواجہ مینشن فنکشن ہال، مساب ٹینک، بنجارہ ہلز روڈ، حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔

 

جاب میلے میں تقریباً 50 کمپنیاں شرکت کریں گی اور منتخب امیدواروں کو موقع پر ہی آفر لیٹر فراہم کیے جائیں گے۔ غیر آئی ٹی شعبوں میں بھی ملازمتوں کے مواقع دستیاب رہیں گے۔

 

منتظمین کے مطابق انٹرمیڈیٹ، کسی بھی شعبے میں ڈگری اور پوسٹ گریجویشن مکمل کرنے والے امیدوار، خواہ وہ فریشر ہوں یا تجربہ کار، جاب میلے میں شرکت کرسکتے ہیں۔ کسی بھی سال میں تعلیم مکمل کرنے والے امیدوار بھی اہل ہوں گے۔

 

ملازمت کے خواہشمند امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سی وی کی 10 نقول کے ساتھ براہ راست جاب میلے کے مقام پر پہنچیں۔ منتظمین کے مطابق اب تک ملک بھر میں 32 ہزار سے زائد افراد کو بغیر کسی فیس کے ملازمتیں فراہم کی جاچکی ہیں۔

 

مزید معلومات کے لیے خواہشمند امیدوار 8374315052 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button