کسانوں کی فلاح و بہبود کانگریس حکومت کی اولین ترجیح”محمدعلی شبیر”

کسانوں کی فلاح و بہبود کانگریس حکومت کی اولین ترجیح”محمدعلی شبیر”
کاماریڈی، 8 اکتوبر (سید کوثر علی کی رپورٹ)
کسانوں کی فلاح و بہبود ہی کانگریس حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے مختلف فلاحی و ترقیاتی پروگراموں پر عمل پیرا ہے۔ یہ بات ریاستی حکومت کے مشیر محمد علی شبیر نے کہی۔
.بی بی پیٹ پرائمری ایگریکلچرل کوآپریٹیو سوسائٹی (پی اے سی ایس) کی نو منتخب مجلس عاملہ کی حلف برداری تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے انہوں نے نومنتخب چیئرمین سوتاری رمیش اور اراکین کو مبارکباد دی۔محمد علی شبیر نے کہا کہ پی اے سی ایس کے ذریعہ کسانوں کو بروقت فصل قرض، معیاری بیج، کھاد اور دیگر زرعی سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کوآپریٹیو سوسائٹیز کو صرف قرض کی تقسیم تک محدود رکھنے کے بجائے کسانوں کو تمام ضروری خدمات فراہم کرنے والے مراکز کے طور پر ترقی دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت رعیتو بھروسہ، فصل قرض معافی، مفت برقی، رعیتو بیمہ اور آبپاشی وسائل کی ترقی جیسے اقدامات کر رہی ہے۔ پی اے سی ایس کو سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر ہر کسان کو یکساں خدمات فراہم کرتے ہوئے مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔



