تلنگانہ
تلنگانہ میں ایس آئی آر آخری مرحلہ میں، 71.23 لاکھ ووٹر حتمی فہرست کے لئے اہل

تلنگانہ میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کا عمل آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ ایس آئی آر نوٹس کی فہرست میں شامل تقریباً 76 فیصد ووٹر حتمی ووٹر فہرست میں شامل ہونے کے اہل قرار پائے ہیں
۔ریاست بھر میں اب تک 91,92,625 ووٹروں کو نوٹس جاری کیے گئے، جن میں سے 71,23,526 ووٹروں نے درست دستاویزات پیش کرکے حتمی فہرست میں شامل ہونے کی اہلیت حاصل کرلی ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے یہ تفصیلات جاری کی ہیں۔
حکام کے مطابق مزید تقریباً 20 لاکھ ووٹروں کی دستاویزات کی جانچ باقی ہے، جبکہ 95,555 ووٹروں کو ابھی نوٹس جاری کرنا باقی ہے۔حکام کے مطابق مزید تقریباً 20 لاکھ ووٹروں کی دستاویزات کی جانچ باقی ہے، جبکہ 95,555 ووٹروں کو ابھی نوٹس جاری کرنا باقی ہے۔



