قرآن پاک پر حلف لینے والی شبانہ محمود برطانیہ کی پہلی خاتون مسلم لارڈ چانسلر

لندن 17 جولائی ( اردولیکس) برطانیہ کے پارلیمانی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد برطانوی کابینہ میں شامل واحد مسلم خاتون نے رائل کورٹس آف جسٹس میں ایک تاریخی تقریب میں رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود نے برطانیہ کی پہلی خاتون مسلم لارڈ چانسلر کے طور پر حلف لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تقریب برطانوی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ شبانہ محمود نے قرآن پاک پر حلف لیا۔ انہوں نے حلف لیتے ہی بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کا دفاع اور انسانی حقوق کو برقرار رکھنے کا عہد کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو سیاسی دباؤ اور غیر ضروری اثر و رسوخ کے بغیر فیصلے کرنے چاہئیں۔ قانون کے مطابق لارڈ چانسلر سکریٹری آف اسٹیٹ برائے انصاف ہوتا ہے
اور یہ عہدہ ایک وزیر کے برابر ہوتا ہے جو انگلینڈ اور ویلز میں عدالتوں اور قانونی معاملات کا ذمہ دار ہوتا ہے تقریب کے دوران دوارن پہلی خاتون چیف ج جسٹس ڈیم سوکار نے متعدد تاریخی باتوں کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک ٹرپل فرسٹ کا دن ہے پہلی بار کسی لارڈ چانسلر نے قرآن پاک پر حلف لیا ہے
پہلی خاتون لارڈ چانسلر اور پہلی بار کسی خاتون چیف جسٹس نے لارڈ چانسلر سے حلف لیا ۔ یہ سنگ میل ہمارے دستور کے جاری ارتقا کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس موقع پر شبانہ محمود نے کہا کہ پہلے ہونے کی ذمہ داری استحقاق اور بوجھ دونوں ہے اس ذمہ داری سے آنے والی نسلوں کے لئے دروازے کھل سکتے ہیں اور اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی بھی قدیم ترین ٹائٹل ہم سے دور نہیں، ہم سب کچھ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ میں پہلی لارڈ چانسلر ہوں جو اردو بھی بول سکتی ہوں
۔ اس تقریب میں لا سوسائٹی کے صدر تک ایمرسن اور بار چیئرسیم ٹاؤئینڈ کے سی سمیت ممتاز شخصیات نے شرکت کی جنہوں نے شبانہ محمود کی تعریف کی اور اس اقدام کی قانونی نظام پر مثبت اثرات کی توقع کی ۔