نظام آباد شہر میں ماسٹر پلان پر عمل آوری کیلئے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کا گرین سگنل حکومت تلنگانہ کے مشیر محمد علی شبیر کی صحافتی کانفرنس

نظام آباد شہر میں ماسٹر پلان پر عمل آوری کیلئے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کا گرین سگنل
حکومت تلنگانہ کے مشیر محمد علی شبیر کی صحافتی کانفرنس
نظام آباد:15/ستمبر( اردو لیکس) نظام آبادقلب شہر میں واقع راجیو گاندھی آڈیٹیوریم کی تزئین نو کیلئے 50 لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔جبکہ مختلف ڈیویژنوں سے تعلق رکھنے والے 46افراد میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے تحت منظور کئے گئے 32 لاکھ روپئے مالیت کے چیکس تقسیم کئے گئے۔ سرکاری مشیر محمد علی شبیر نے آراینڈ بی گیسٹ ہاؤز میں منعقدہ ایک صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آرمور ٹاؤن میں گیسٹ ہاؤز کی تزئین نو اور سدولہ گٹہ کاٹیج گیسٹ ہاؤز کی تعمیر کیلئے 50 لاکھ روپئے جبکہ بھیمگل میں لکشمی نرسمہا سوامی مندر کی ترقیاتی کاموں کیلئے 4 کروڑ روپئے مجموعی طور پر ضلع کو 5 کروڑ روپئے فنڈس کی منظوری عمل میں لائی گئی۔انہوں نے فنڈس کی منظوری کیلئے ریاستی وزیر ٹورزم جوپلی کرشنا راؤ، پی سی سی صدر و ایم ایل سی مسٹر مہیش کمار گوڑسے اظہار تشکر کیامحمد علی شبیر نے کہا کہ نظام آباد شہر کی ترقی صرف کانگریس کے دورِ حکومت میں رہی اور موجودہ کانگریس حکومت کے اقتدار کے آنے کے بعد 6نکاتی اسکیمات پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ 90ہزار مختلف سرکاری جائیدادوں پر تقررات بالخصوص اساتذہ، پولیس عہدیداروں، میڈیکل عہدیداروں اور دیگر گروپس امتحانات میں کامیاب ہونے والوں کے تقررات عمل میں لائے گئے۔ اسی کے ساتھ ساتھ تلنگانہ ریاست میں حکومت نے تعلیمی نظام کو اولین ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنارہی ہے جبکہ بی آر ایس کے 10سالہ دورِ حکومت میں سوائے پروپگنڈہ کے کوئی کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بی آر ایس اپوزیشن قائدین کے ٹی آر و ہریش راؤ 22Aکے اراضیات کا نفاذ پر واویلا مچارہی ہے جبکہ بی آر ایس دورِ حکومت نے ہی 22A اراضیات کا نظام نافذ کیا تھا اور بڑی بے شرمی سے آج اس کی مختلف کررہی ہے۔ اسی طرح بی آر ایس قائد ہریش راؤ اسمبلی کے روبرو باڈی بلڈر کا مظاہرہ کرتے ہوئے نورا کشتی کے پہلوان کی طرح شعبدہ بازی کرتے رہے جو باعث شرم ہے۔ محمد علی شبیر نے کہاکہ بی جے پی اور بی آر ایس دونوں ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں اور دونوں ہی مخالف دلت ہیں۔ ٹی آر ایس دور ِ حکومت میں دلتوں کے ساتھ وعدے کرتے ہوئے مکر گئے اسی طرح بی جے پی پارٹی بھی مخالف دلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دلتوں کی کھلے عام مخالفت کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف بی آر ایس قائدین دلتوں کے گذرنے کی سڑک کو شدھی کرن کرتے ہوئے مخالف دلت کا مظاہرہ کی ہے وہیں اتراکھنڈ ریاست میں کل ہند کانگریس کمیٹی صدر و قائد اپوزیشن راجیہ سبھا ملک ارجن کھرگے کے جلسہ سے مخاطبت کے بعد ان کے اسٹیج کے مقام کو بی جے پی کے ہی کارکنوں نے شدھی کرن کرتے ہوئے صاف صفائی کرکے ان کی توہین کی ہے۔ اس طرح بی جے پی اور بی آر ایس دونوں ایک ہی ہم خیال ہیں۔ محمد علی شبیر نے کہاکہ نظام آباد اور ورنگل شہر کی ترقی کیلئے چیف منسٹر خصوصی طورپر توجہہ دے رہے ہیں اور ایک ماہ کے دوران ماسٹر پلان پر عمل آوری کو یقینی بنانے کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ اس صحافتی کانفرنس میں صدر ضلع کانگریس نگیش ریڈی، میئر بلدیہ اومارانی، سٹی صدر بوبلی راما کرشنا، سابقہ ایم ایل سی آکولہ للیتا، کانگریس قائدین نرالہ رتناکر، کراٹے رمیش، محمد جاوید اکرم،محمد سمیع الدین، شیخ ظفر، شیخ جعفرحسین، عبدالقیوم قلعہ، سمیر احمد،اسد فروٹ مرچنٹ، انچارج کارپوریٹرس نعیم شہران، محمد سجاد، عبدالکریم ودیگر موجود تھے۔



