حیدرآباد میں قتل کی ایک اور واردات

حیدرآباد: چلکل گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں 56 سالہ شخص کے قتل کی واردات پیش آئی۔ پولیس کے مطابق مائیلار گوڑہ میں ایورگرین ٹینٹ ہاؤس کے قریب رات تقریباً 8 بجے سرینواس نامی (56)سالہ شخص پر چاقو سے مبینہ طور پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔
اس معاملے میں مشیرآباد سے تعلق رکھنے والا شخص ملوث بتایا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سرینواس کے بیٹے سومن کو ملزم نے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیلئے لاکھوں روپے دیئے تھے تاہم وہ رقم واپس نہیں کررہا تھا اسی مسلہ پر ان کے درمیان تنازع چل رہا تھا۔
اسی سلسلے میں حملہ آور سومن کے لیے اس کے گھر گیا ہوا تھا جہاں وہ موجود نہیں تھا۔ حملہ آور کا اس کے باپ سرینواس سے جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے سرینواس پر خنجر سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا اسے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔
واقعہ کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔



