ایجوکیشن

محترمہ وسیم سلطانہ کو بہترین ٹیچر ایوارڈ

محترمہ وسیم سلطانہ کو بہترین ٹیچر ایوارڈ

 

محترمہ وسیم سلطانہ، ایس جی ٹی، جی بی پی ایس مستعد پورہ، حیدرآبادکو سال رواں کے دوران ان کی بہترین تدریسی کارکردگی، مثالی خدمات اور نمایاں صلاحیتوں کے اعتراف میں آصف نگر منڈل کی سطح پر ”بہترین ٹیچر ایوارڈ“ سے نوازا گیا۔

 

محترمہ وسیم سلطانہ، دختر شیخ داؤد صاحب مرحوم، سابق ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس، جگتیال، نے تدریسی میدان میں اپنی محنت، لگن اور ذمہ دارانہ خدمات کے ذریعے نہ صرف طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا

 

بلکہ ایک مثالی معلم کی حیثیت سے اپنی شناخت بھی قائم کی۔ان کی بہترین کارکردگی اور تعلیمی خدمات کے اعتراف میں عطا کیا جانے والا یہ اعزاز ان کی مسلسل محنت اور پیشہ ورانہ وابستگی کا اعتراف ہے۔ تعلیمی حلقوں اور اہلِ خانہ نے محترمہ وسیم سلطانہ کو اس اعزاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ان کی کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button