تلنگانہ

حیدرآباد کے مشہور بزنس مین و کانگریس لیڈر جابر پٹیل کا انتقال

حیدرآباد۔ یہ خبر بہت افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ کانگریس کے حرکیاتی قائد و مشہور شخصیت جابر پٹیل کا آج انتقال ہوگیا۔

 

خاندانی ذرائع کے مطابق آج انہیں حیدرآباد کے اپولو ہاسپٹل حمایت نگر لے جایا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔اپولو ہاسپٹل سے میت ریڈ ہلز میں واقع ان کے مکان منتقل کردی گئی ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

جابر پٹیل کا شمار حیدرآباد اور ہندوستان کے ایک مشہور تاجر کے طور پر ہوتا تھا اور وہ انڈیا عرب فرینڈ شپ فاؤنڈیشن کے بانی صدر بھی تھے اس کے علاوہ جابر پٹیل کو جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن (JCA) کا بیرون ملک سرپرست نامزد کیا گیا تھا

 

پٹیل کو متفقہ طور پر جے سی اے کے عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے مملکت میں کرکٹ کے فروغ میں ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں کو تقویت دینے کے اقدام پر منتخب کیا گیا تھا۔جابر پٹیل آل انڈیا میناریٹیز فورم کے صدر بھی تھے۔

*نماز جنازہ چہارشنبہ 13 مارچ بعد نماز ظہر شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی میں ادا کی جائے گی اور تدفین جمالی کنٹہ ٹولی چوکی کے قبرستان میں عمل میں لائی جائے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button