نیشنل

دس سالہ لڑکی سے دو سال تک جنسی زیادتی کرنے والے کو 142 سال قید کی سزا

حیدرآباد _ 1 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے شخص کو ایک عدالت نے 142  سال قید کی سزا سنائی ہے اتنی طویل مدتی سزا  دنیا کے  ملک کی عدالت  نہیں بلکہ ہندوستان کی ریاست کیرالا کی عدالت نے سنائی ہے

کیرالا کی پوکسو عدالت نے 10 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو 142 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے ۔ اس کے علاوہ  5 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید تین سال قید بھگتنا ہو گی۔

 

کیرالا کے تروولا میں رہنے والے آنندن پی آر عرف بابو (41) نے دو سال تک ایک دس سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔  جو اس کی رشتہ دار بتائی گئی۔ اس نے 2019-21 کے دوران کئی بار اس کی عصمت ریزی کی۔ لڑکی کا رشتہ دار بابو ان کے گھر میں رہ کر ہی لڑکی کو نشانہ بنایا ۔ نتیجتاً لڑکی گھر میں اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کو نہیں بتا سکی۔ لیکن جب بالآخر معاملہ سامنے آیا تو والدین نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ جب پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے چارج شیٹ عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے  میں یہ فیصلہ سنایا۔

 

سونی

متعلقہ خبریں

Back to top button