جرائم و حادثات

بیوی کی خودکشی کے چند گھنٹوں بعد سب انسپکٹر شوہر نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا _ تلنگانہ کے جنگاوں میں واقعہ

جنگاوں _ 6 اپریل ( اردولیکس)  تلنگانہ کے ضلع جنگاوں میں ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔ جس میں ایک سب انسپکٹر سرینواس نے اپنی بیوی کی خودکشی کے چند  گھنٹے بعد خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق جنگاوں  کے وینکٹ کنٹہ علاقے میں سرینواس اپنی بیوی کے ساتھ مقیم تھے اور وہ جنگاوں پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے تھے آج صبح سرینواس  کی بیوی سواروپا نے اپنے گھر کے باتھ روم میں پھانسی لگا لی تھی۔ سرینواس نے بیوی کی خودکشی کی اطلاع رشتہ داروں اور پولیس کے اعلی عہدیدار کو دی اور یہ سب وہاں پہنچ گئے کچھ دیر بعد سرینواس واش روم جانے کا بہانہ بنا کر واش روم میں اپنی سروس ریوالور سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ۔ یہ معاملہ جمعرات 6 اپریل کو صبح نو بجے کے قریب سامنے آیا۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دونوں نے خاندانی جھگڑوں کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ایس  آئی سرینواس کی خودکشی سے قبل گھر میں جھگڑا چل رہا تھا۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button