نیشنل

کیرالا میں دو بسوں کے درمیان تصادم _ 9 افراد ہلاک

حیدرآباد _ 6 اکتوبر ( اردولیکس) کیرالا کے پلکاڈ ضلع میں ایک خوفناک لیوا سڑک حادثہ پیش آیا۔ طلباء کو لے جانے والی ٹوریسٹ بس ،  آر ٹی سی بس سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 9 لوگوں کی موت ہو گئی۔ 24 افراد شدید زخمی ہیں ۔ ان میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے۔ یہاں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سینگ باسیلیوس ودیانکیتن اسکول کے طلباء کو لے جانے والی بس تھریسور نیشنل ہائی وے پر کیرالا اسٹیٹ آر ٹی سی کی بس سے ٹکرا گئی۔ بعد ازاں طلبہ کی بس الٹ گئی۔ آر ٹی سی بس میں سوار ایک خاتون اور تین افراد ہلاک ہوگئے۔جبکہ طلبہ کی بس میں سوار 5 افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ اس حادثے کی مکمل تفصیلات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button