سعید آباد قتل واقعہ ملزم گرفتار

حیدرآباد، 6 اگست: سعیدآباد پولیس نے 4 اگست کو سنگارینی کالونی میں پیش آئے محمد فصیح احمد عامر کے قتل کے مقدمے کو حل کرتے ہوئے 21 سالہ آٹو رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم کی مقتول کے ساتھ کافی عرصہ سے ذاتی رنجش تھی اور دونوں کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے روز صبح دونوں کے درمیان دوبارہ جھگڑا ہوا
جس کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر ناریل چھیلنے کے کتہ سے مقتول کی گردن اور سر پر وار کیے، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم آٹو رکشہ میں فرار ہو گیا اور ثبوت مٹانے کی غرض سے قتل میں استعمال ہونے والا ہتھیار سرور نگر تالاب میں پھینک دیا۔
بعد ازاں پولیس نے ملزم کے قبضے سے کپڑے، آٹو رکشہ اور موبائل فون ضبط کر لیا جبکہ ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی مدد سے سرور نگر تالاب سے ہتھیار بھی برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت 21 سالہ سمن پیشہ آٹو رکشہ ڈرائیور، ساکن سنگارینی کالونی، سعیدآباد، حیدرآباد کے طور پر کی گئی ہے۔سعیدآباد پولیس کے مطابق یہ کارروائی چارمینار زون کے اعلیٰ پولیس افسران کی نگرانی میں انجام دی گئی۔




