نیشنل

اترپردیش میں ایک اور گینگسٹر پولیس انکاونٹر میں ہلاک

لکھنو _ 4 مئی ( اردولیکس ڈیسک) اتر پردیش میں پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں ایک اور گینگسٹر مارا گیا ۔ میرٹھ میں اسٹیٹ اسپیشل ٹاسک فورس پولیس نے گینگسٹر انل دوجانہ کو انکاؤنٹر میں مار ڈالا ۔ اتر پردیش کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس نے کہا کہ انیل دوجانہ میرٹھ کے مضافات میں فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔ اس واقعہ سے میرٹھ میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ میرٹھ پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔

 

گینگسٹر انیل دوجانہ کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشن میں 62 مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ اس میں قتل کے 18 مقدمات درج ہیں۔ وہ ڈکیتیوں، چوریوں اور زمینوں پر قبضے جیسی غیر سماجی سرگرمیوں میں ملوث تھا ۔ اس  کے لیے اس نے اتر پردیش کے مغربی علاقے میں کئی چوٹل گینگ بنائے۔ پولیس پچھلے کچھ عرصے سے انیل دوجانہ کی تلاش میں تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button