شوہر نے زمین بیچ کر بیوی کو پڑھایا، سرکاری نوکری ملتے ہی خاتون عاشق کے ساتھ فرار

پٹنہ: شادی کو میاں بیوی کے درمیان اعتماد محبت اور زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کے رشتے کے طور پر دیکھا جاتا ہے لیکن بہار کے ویشالی ضلع میں ایک خاتون نے اس رشتے کو شرمسار کر دیا۔
شوہر نے محنت مزدوری کرکے بیوی کو اعلیٰ تعلیم دلوائی سرکاری نوکری دلانے میں ہر ممکن تعاون کیا لیکن ملازمت ملتے ہی خاتون اپنے شوہر اور دس سالہ بیٹے کو چھوڑ کر عاشق کے ساتھ رہنے لگی۔ آخرکار شوہر نے دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
متاثرہ شوہر کے مطابق اس کی شادی سال 2013 میں حاجی پور سٹی پولیس اسٹیشن حدود کی رہنے والی خاتون سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد اس نے اپنی بیوی کو اعلیٰ تعلیم دلانے کا خواب دیکھا۔ تعلیم میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اس کے لیے اس نے شہر میں کرائے کا کمرہ لیا اور دن رات محنت کرکے مالی مدد فراہم کی۔
یہاں تک کہ بیوی کی پڑھائی کے اخراجات پورے کرنے کے لیے اس نے اپنی آبائی زمین تک فروخت کردی۔شوہر کی قربانیوں کے سبب خاتون نے گریجویشن اور بی ایڈ مکمل کیا اور بعد ازاں بی پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کرکے سرکاری ٹیچر کی ملازمت حاصل کرلی تاہم نوکری ملنے کے بعد خاتون کے رویے میں تبدیلی آنا شروع ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق ٹیچر ٹریننگ کے دوران خاتون کا کالج کے زمانے کے ایک پرانے دوست سے دوبارہ رابطہ ہوا جو بعد میں ناجائز تعلقات میں بدل گیا۔ اس کے بعد خاتون نے اپنے شوہر کو چھوڑ کر عاشق کے ساتھ ایک کرائے کے مکان میں رہنا شروع کردیا۔بیوی کے رویے پر شک ہونے کے بعد شوہر نے 23 مئی کو لچھوی نگر کے ایک کرائے کے مکان میں شوہر نے
اپنی بیوی کو اس کے عاشق کے ساتھ رہتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس نے فوراً پولیس کو اطلاع دی،تاہم متاثرہ شخص کا الزام ہے کہ پولیس کے پہنچنے سے پہلے مقامی افراد اور مکان مالک نے معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کی۔شوہر کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے خاتون اور اس کے عاشق کو
حراست میں لے لیا۔ سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سکندر کمار کے مطابق خاتون نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ اب اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی اور آئندہ عاشق کے ساتھ ہی زندگی گزارے گی۔ادھر خاتون کے اس اقدام پر اس کے دس سالہ بیٹے نے بھی شدید ناراضگی ظاہر کی ہے۔
پولیس کے مطابق بچے نے اپنی ماں کے ساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا۔



