نیشنل
نیٹ امتحان منسوخی پر بیرسٹر اویسی کا نریندرمودی سے سوال

حیدرآباد: بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہندر مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآبادنے نیٹ یو جی 2026 امتحان کے پیپر لیک الزامات کے بعد امتحان منسوخ کیے جانے پر بھی ردعمل ظاہر کیا۔
انہوں نے سوال کیا کہ پارلیمنٹ میں جو قانون سخت سزاؤں اور کڑی کارروائیوں کے وعدوں کے ساتھ لایا گیا تھااُس کا کیا ہوا؟ آخر سوالیہ پرچہ لیک کیسے ہوا؟انہوں نے کہا کہ اُن طلبہ کے حالات کے بارے میں سوچنا چاہیے جو گزشتہ ایک یا دو سال سے سخت محنت کر کے تیاری کر رہے تھی۔
اور اُن والدین کے بارے میں بھی جنہوں نے کوچنگ سینٹروں پر لاکھوں روپے خرچ کیے۔بیرسٹر اویسی نے کہا کہ اُن غریب طلبہ کے خوابوں کے بارے میں بھی سوچیں جو نیت امتحان پاس کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر نریندرمودی اور بی جے پی جواب دیں۔



