بیرسٹر اسد الدین اویسی نے دیا کے سی آر کو یہ مشورہ

حیدرآباد: بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآبادنے طنزیہ انداز میں کہا کہ بی آر ایس لیڈروں کی یادداشت کمزور ہو گئی ہے انہیں یاد نہیں کہ اقتدار میں رہتے ہوئے انہوں نے کیا کیا تھا۔حیدرآباد
میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم آئی ایم چیف اور رکن پارلیمنٹ اویسی نے بی آر ایس پارٹی پر سنسنی خیز تبصرہ کیا ۔ صدر مجلس نے کہا کہ کے سی آر کو دوبارہ پارٹی کو اپنے کنٹرول میں لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بی آر ایس
کی طرف سے بات کرنے والے لیڈروں کی یادداشت بہت کمزور ہے۔ اقتدار میں رہتے ہوئے انہوں نے کیا کیا اور اب کیا بول رہے ہیں، شاید وہ سب بھول چکے ہیں۔ریاست میں حالیہ واقعات پر بی آر ایس قائدین کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے
اویسی نے کہا کہ جب بی آر ایس اقتدار میں تھی تو ایک کمسن لڑکی کے ساتھ پیش آئے غیر انسانی واقعے میں اُس وقت کے بورڈ چیئرمین کے بیٹے کے ملوث ہونے کے الزامات لگے تھے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اُس وقت کیا کارروائی کی
گئی تھی؟اویسی نے مزید کہا کہ جن لوگوں کو آپ پارٹی کی ذمہ داریاں سونپنے کا سوچ رہے ہیں ان کی یادداشت بہت کمزور ہے اس لیے بہتر یہی ہوگا کہ کے سی آر خود واپس پارٹی کی باگ ڈور سنبھالیں۔



