نیشنل

بنگلورو میں کل جمعرات کو ایس آئی آر کے خلاف احتجاج، پرکاش راج کے ساتھ دھرو راٹھی بھی ہوں گے

بنگلورو میں ایس آئی آر کے خلاف احتجاج، پرکاش راج کے ساتھ دھرو راٹھی بھی ہوں گے

 

اداکار اور سماجی کارکن پرکاش راج ایس آئی آر کے عمل پر مسلسل تنقید کرتے رہے ہیں۔ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھجیت ڈپکے کی قیادت میں 8 اکتوبر کو بنگلورو کے فریڈم پارک میں صبح 10:30 بجے بڑے پیمانے پر ’چپل احتجاج‘ اور عوامی ٹریبونل منعقد کیا جائے گا۔ پرکاش راج نے عوام سے بڑی تعداد میں شرکت اور احتجاج سے اظہارِ یکجہتی کی اپیل کی ہے۔

 

پرکاش راج نے ایکس پر کہا کہ ایس آئی آر سے متاثرہ افراد ٹریبونل میں اپنی شکایات اور ثبوت پیش کریں گے۔ انہوں نے نوجوان تنظیموں اور کرناٹک کی سول سوسائٹی سے بھی شرکت کی اپیل کی۔ پرکاش راج کے مطابق یہ صرف ووٹ کا معاملہ نہیں بلکہ ایس آئی آر سے جمہوریت اور آئین کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

 

دریں اثنا، سوشل میڈیا پر یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی 8 اکتوبر کو بنگلورو کے فریڈم پارک میں ہونے والے اس احتجاج میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button