جرائم و حادثات
بنگلورو میں ایمیزون دفتر کے قریب برقی ٹرانسفارمر پھٹ گیا، راہگیر زخمی

بنگلورو: بنگلورو میں ایمیزون دفتر کے قریب برقی ٹرانسفارمر اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک راہگیر زخمی ہوگیا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ واقعہ صبح تقریباً 9:30 بجے باگالور کراس کے قریب فٹ پاتھ پر پیش آیا۔ حادثے میں محمد افروز نامی راہگیر زخمی ہوگیا۔ دھماکے کے وقت افروز فٹ پاتھ سے گزر رہے تھے، اچانک دھماکا ہونے پر انہوں نے چھلانگ لگا کر خود کو بچانے کی کوشش کی، تاہم زخمی ہوگئے۔ انہیں علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت محفوظ بتائی جاتی ہے۔
واقعہ یلہنکا اولڈ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ بنگلورو الیکٹریسٹی سپلائی کمپنی (BESCOM) کے عہدیداروں کے مطابق آر ایم یو درمیانے وولٹیج کے برقی تقسیم نظام کا حصہ ہے اور اس طرح کے واقعات شاذ و نادر ہی پیش آتے ہیں۔ تکنیکی عہدیدار صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔



