نیشنل

بالی ووڈ اداکار اکشئے کمار کی بیٹی بھی سائبر ہراسانی کا شکار

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشئے کمار کی 13 سالہ بیٹی کو ایک آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم پر ہراساں کرنے کے معاملے میں مہاراشٹر ا سائبر ونگ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

تکنیکی تجزیہ اور ڈیجیٹل ٹریکنگ کے ذریعے ملزم کی شناخت کی گئی اور پولیس اب اس زاویے سے بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا وہ دیگر افراد کے ساتھ بھی اسی طرح کا رویہ اختیار کرتا رہا ہے۔گزشتہ سال اکتوبر میں ممبئی اسٹیٹ پولیس ہیڈکوارٹرس میں منعقدہ ’سائبر اویئرنیس منتھ 2025‘ پروگرام میں اکشے کمار نے اپنی بیٹی کے ساتھ پیش آئے اس تلخ تجربے کو شیئر کیا تھا۔

 

انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی جب آن لائن نامعلوم افراد کے ساتھ ویڈیو گیم کھیل رہی تھی تو سامنے والے شخص نے ابتدا میں شائستہ انداز میں پیغامات بھیج کر اعتماد حاصل کیا۔ بعد میں جب اسے معلوم ہوا کہ وہ ممبئی کی لڑکی ہے تو اس نے نازیبا انداز میں پیغام بھیجا: "کیا تم اپنی برہنہ تصویر بھیج سکتی ہو؟”اس پر ان کی بیٹی نے فوراً چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیم بند کر دی اور یہ بات اپنی ماں کو بتائی۔

 

اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے فوراً بعد سائبر سیل نے تحقیقات شروع کیں اور حال ہی میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اکشے کمار نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سائبر جرائم عام سڑکوں پر ہونے والے جرائم سے بھی زیادہ خطرناک ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے چیف منسٹر دیویندر فڈنویس سے درخواست کی کہ بچوں کو سائبر سکیورٹی اور

 

ڈیجیٹل دنیا کے بارے میں شعور بیداری کے لیے اسکولوں میں ہفتہ وار خصوصی کلاسیں منعقد کی جائیں۔مزید برآں آن لائن مالی دھوکہ دہی اور سائبر بُلیئنگ جیسے مسائل پر طلبہ کو آگاہ کرنے کے لیے حال ہی میں ممبئی کے ایک کالج میں منعقدہ بیداری پروگرام میں

 

اکشے کمار کی تقریر کی ویڈیو دکھا کر طلبہ میں شعور پیدا کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button