جرائم و حادثات

بہن کی شادی کے بعد آئی فون دلانے کا وعدہ جان لیوا ثابت — غازی آباد میں 20 سالہ نوجوان شادین عالم نے خود کو گولی مار لی

اترپردیش کے غازی آباد ضلع کے  پاوی سادکپور گاؤں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 20 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر آئی فون نہ دلانے پر خود کو گولی مار لی۔

 

اطلاعات کے مطابق شادین عالم کئی دنوں سے آئی فون 17 پرو کا مطالبہ کر رہا تھا۔ گھر والوں نے اسے بقرعید اور بہن کی شادی کے بعد موبائل دلانے کا وعدہ کیا تھا، جس پر وہ ناراض تھا۔

 

بتایا گیا ہے کہ جمعرات رات تقریباً 11:30 بجے اس نے گھر میں موجود پستول سے خود کو گولی مار لی۔ گولی لگنے کے بعد وہ شدید زخمی ہو گیا اور خون میں لت پت گر گیا۔

 

گھر والوں اسے فوری طور پر دہلی کے سینٹ اسٹیفنز ہاسپٹل لے گئے، تاہم بعد میں گنگا رام ہاسپٹل ریفر کیے جانے کے دوران ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور خودکشی میں استعمال پستول ضبط کرلی۔ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button