تلنگانہ

میدک فرقہ وارانہ تشدد واقعہ پر تلنگانہ میناریٹیز کمیشن کے صدرنشین کی ضلع ایس پی سے بات چیت

میدک _ 16 جون ( پریس نوٹ) میدک کے فرقہ وارانہ تشدد کے واقعہ پر صدر نشین میناریٹی کمیشن تلنگانہ جناب طارق انصاری نے ضلع پولیس سپر ٹنڈنٹ بالا سوامی سے بات چیت کرتے ہوے تمام تفصیلات سے واقفیت حاصل کی اور حالات کوقابو میں رکھنے اور فرقہ وارانہ ہم اہنگی کو برقرار رکھنے ۔اور تشدد پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت نوٹ لینے کی ہدایت دی

 

۔انہوں نے بتایا کہ عید الاضحی کے پیش نظر عید گاہ اور تمام مساجد کے پاس پولیس کو تعینات کرنے اور پرامن طور پر عید منانے کے لیے عوام کو مکمل تحفظ فراہم کرنے پر زور دیا۔انہوں نے بتایا کہ ضلع ایس پی بالاسوامی صدر نشین طارق انصاری کو تیقن دیا کہ میدک میں حالات پوری طرح سے کنٹرول میں رکھا گیا ہے کل کے بعد سے کوئی واقعہ پیش نہیں ایا ہے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جا چکی ہے مزید ضرورت پڑنے پر کاروائی کی جائے گی

 

انہوں نے صدر نشین طارق انصاری کو بھروسہ دلایا کہ پولیس پوری طرح سے متحرک ہو کر کام کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ پولیس کو بڑی مستعدی سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ حکومت کی نیک نامی متاثر نہ ہوں اور عوام کا اعتماد حکومت پر قائم رہے۔عید گاہ کمیٹی کے صدر جناب عارف حسین سے بھی انہوں نے فون پر بات چیت کرتے ہوئے  معلومات حاصل کیں

متعلقہ خبریں

Back to top button