جرائم و حادثات

نہانے کے دوران دو نوجوان پانی غرق – تلنگانہ کے نرمل ضلع میں افسوسناک حادثہ

تلنگانہ کے نرمل ضلع کے نرساپور (جی) منڈل میں جمعہ کے روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گرمی سے بچنے کے لیے نہانے گئے دو نوجوان پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

 

پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق، نرساپور (جی) کے رہائشی 20 سالہ محمد رضوان الدین  اور 22 سالہ عبدالارشد اپنے دوستوں کے ساتھ ایس آر ایس پی سددا واگو میں نہانے گئے تھے۔ اس دوران پانی کی گہرائی کا اندازہ نہ ہونے کے باعث دونوں نوجوان اچانک ڈوب گئے۔

 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور پولیس موقع پر پہنچ گئے جبکہ غوطہ خوروں کی مدد سے تلاش شروع کی گئی۔ تلاش کے دوران عبدالارشد کی نعش موقع پر ہی برآمد ہوئی، جبکہ محمد رضوان الدین کو شدید حالت میں 108 ایمبولینس کے ذریعہ نظام آباد ہاسپٹل منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button