نیشنل

کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اعلان _ تلنگانہ کو مناسب نمائندگی نہیں !

نئی دہلی _ 20 اگست ( اردولیکس) کل ہند کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا ہے ۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی 39 ارکان کی فہرست اتوار کو جاری کی گئی۔ آندھرا پردیش کے سابق پی سی سی چیف رگھوویرا ریڈی کو اس میں جگہ دی گئی ہے۔ جبکہ آندھراپردیش کے سابق مرکزی وزیر پلم راجو اور تلنگانہ کے نوجوان لیڈر ڈاکٹر ومشی چندر ریڈی کو خصوصی مدعوئین کے طور پر موقع دیا گیا۔ سببی رامی ریڈی، کوپلاراجو اور رامودارا راج نرسمہا کو مستقل مدعوئین میں شامل کیا گیا ۔ تاہم کانگریس کے قائدین کی شکایت ہے کہ ورکنگ کمیٹی میں تلنگانہ کو مناسب نمائندگی نہیں دی گئی ہے جبکہ یہاں انتخابات قریب  ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button