نیشنل

کرکٹر رویندر جڈیجہ کی بیوی ریوابا جڈیجہ بھاری اکثریت سے کامیاب

احمدآباد _ 8 دسمبر ( اردولیکس) کرکٹر رویندر جڈیجہ کی اہلیہ ریوابا کو گجرات اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جنہوں نے حکمراں بی جے پی کے ٹکٹ پر شمالی جام نگر سے انتخاب لڑا تھا انہوں نے اپنے حریف امیدوار پر 61,065 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریوابا نے کہا کہ  ‘بی جے پی کا شکریہ جنہوں نے مجھے امیدوار کے طور پر موقع دیا.. ان کارکنوں کا بھی شکریہ جنہوں نے میرے لئے مہم چلائی.. ان لوگوں کا جنہوں نے مجھے ووٹ دیا۔ یہ صرف میری ہی کامیابی نہیں، تمام لوگوں کی کامیابی ہے،‘‘ انہوں نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

 

ادھر گجرات اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ جب سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی ہے، حکمران بی جے پی زیادہ تر سیٹوں پر آگے ہے۔ کل 182 سیٹوں میں سے بی جے پی کے امیدوار اب تک 103 سیٹوں پر جیت چکے ہیں اور وہ 51 سیٹوں پر آگے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button