تلنگانہ

وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی نے انتخابات میں مقابلہ نہ کرنے کا کیا فیصلہ _ کانگریس کی تائید کرنے شرمیلا کا اعلان

حیدرآباد _ 3 نومبر ( اردولیکس) وائی ​​ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2023 میں تلنگانہ اسمبلی انتخابات نہیں لڑیں گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ ہم نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ ہم اپوزیشن کے ووٹ کو تقسیم نہیں کرنا چاہتے

شرمیلا نے واضح کیا  کہ الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اپوزیشن کے ووٹوں کو تقسیم کرکے کے سی آر کو جیتنے میں مدد نہیں کریں گے۔ وائی ​​ایس شرمیلا نے کہا کہ کانگریس ملک کی سب سے بڑی سیکولر پارٹی ہے.. جب سونیا اور راہول گاندھی سے  ملاقات ہوئی۔تو  انہوں نے بھی کانگریس پارٹی کی تائید کی درخواست کی تھی

 

شرمیلا نے یہ بھی کہا کہ اس بات کا خدشہ ہے کہ اگر کانگریس پارٹی کے ووٹوں کی تقسیم سے  کے سی آر چیف منسٹر بنے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button