جنرل نیوز

شمع پیالس جہاں نما میں سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ بہ یاد جگجیون لال آستھانہ سحر ۔جعفر حسین معراج ،پروفیسر ایس اے شکور، طارق انصاری وریاست کے ممتاز شعرا کی شرکت

حیدرآباد۔ 9/اکٹوبر(راست) کنوینر پروفیسر محمد مسعود احمد کی راست نگرانی میں رینوا بی بی کینسر ہاسپٹل اور شمع پیالس کے اشتراک سے ایوان احمد کے زیر اہتمام ریاستی سطح کا ایک شاندار مشاعرہ بہ یادجگجیون لال آستانہ سحر شمع پیالس جہاں نما میں ہفتہ 10/ اکٹوبر شام 7 بجے منعقد ہوگا

 

پروفیسر ایس اے شکور ڈائریکٹر دائرۃ المعارف عثمانیہ یونیورسٹی صدارت کریں گے جناب جعفر حسین معراج معزز رکن اسمبلی بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوں گے علاؤہ ازیں جناب طارق انصاری صدر نشین اقلیتی کمیشن، ڈاکٹر انور احمد مینجنگ ڈائریکٹر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی، جناب منور حسین صدر بزم احمد حسین، جناب مشتاق حسین چیئرمین گروپ آف پریوار ہوٹلس جناب منظور احمد ممتاز دانشورمہمانان اعزازی ہوں گے انجہانی جگجیون لال استھانہ سحر کی یاد میں منعقدہ

 

اس مشاعرہ میں ڈاکٹر فاروق شکیل، سردار سلیم، سمیع اللہ حسینی سمیع، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری، پروفیسر محمد مسعود احمد، ظفر فاروقی، شریف اطہر (نظام آباد) راحل کریم نگری (کریم نگر) انجنی کمار گوئل، سردار بلبیر سنگھ، حنا شہیدی، الزیبتھ کورین مونا، آرزو مہک کے علاوہ طنزو مزاح کے ممتاز شعرا فرید سحر، وحید پاشاہ قادری،چچا پالموری محبوب نگر اور لطیف الدین لطیف اپنا کلام سنائیں گے نظامت کے

 

فرائض لطیف الدین لطیف انجام دیں گے پرانے شہر کے ادب دوست خواتین و حضرات سے شرکی کی خواہش کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button