نیشنل

حجاب کیس کی پیر 29 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت

نئی دہلی _ 28اگست ( اردولیکس) سپریم کورٹ پیر کو کرناٹک ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر ساعت کرے گی جس میں کہا گیا تھا کہ اسلام میں حجاب پہننالازمی عمل نہیں ہے

جسٹس ہیمنت گپتر اور سدھانشو دھولیا کی بیچ تعلیمی اداروں میں حجاب پہنے پر پابندی کو بر قرار رکھنے والے کر نائک ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف درخواستوں پر کل ساعت کرے گی عرضی گزاروں نے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو منسوخ کرنے اور تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کر ناٹک ہائی کورٹ نے 15 مارچ کو مسلم طالبات کے ایک گروپ کی طرف سے حجاب پہن کر داخلے سے انکار کرنے پر پری یونیورسٹی (پی یو ) سرکاری کالج کے خلاف پیش درخواستوں کو خارج کر دیا تھا۔ چیف جسٹس ر توراج اوستھی کی سربراہی میں جسٹس کر شناد کشٹ اور جسٹس جے ایم قاضی کی بینچ نے یہ کہتے ہوۓ ان درخواستوں کو خارج کر دیا تھا کہ حجاب پہنا اسلام کے تحت لازمی عمل نہیں ہے اور یہ آئین ہند کے آرٹیکل 25 کے دائرے میں نہیں آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button