نیشنل

ایل پی جی صارفین کے لئے اہم اطلاع – 30 جون تک بایومیٹرک تصدیق لازمی

نئی دہلی :  مرکزی حکومت نے ایل پی جی صارفین کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اُجولا اسکیم کے مستفیدین سمیت سبسڈی حاصل کرنے والے تمام گیس صارفین 30 جون تک اپنی بایومیٹرک تصدیق (ای-کے وائی سی) لازمی طور پر مکمل کرلیں، بصورت دیگر ان کے کھاتوں میں سبسڈی کی رقم منتقل نہیں کی جائے گی۔

 

حکومت کے مطابق مقررہ تاریخ کے بعد بایومیٹرک مکمل کرنے والے صارفین کو صرف بعد میں حاصل کئے جانے والے سلنڈروں پر ہی سبسڈی ملے گی، جبکہ آخری تاریخ اور تصدیق مکمل ہونے کے درمیان حاصل کئے گئے سلنڈروں کی سبسڈی سے محروم ہونا پڑے گا۔

 

حکام نے کہا ہے کہ جن صارفین نے گیس کنکشن لینے کے بعد اب تک ایک بار بھی بایومیٹرک اپ ڈیٹ نہیں کروایا، وہ فوری طور پر اپنی متعلقہ گیس ایجنسی سے رجوع کریں۔ صارفین آدھار لنکنگ، چہرے کی شناخت، فنگر پرنٹس یا آئی رس کے ذریعے ای-کے وائی سی مکمل کرسکتے ہیں۔ یہ عمل آئل کمپنیوں کی موبائل ایپس، گیس ایجنسیوں یا بعض مقامات پر سلنڈر کی فراہمی کے وقت بھی انجام دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button