نیشنل

پٹرول کی قلت سے متعلق انڈین آئیل کارپوریشن کا بیان

نئی دہلی: پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران آن لائن پلیٹ فارمس پر کئی جھوٹی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ جنگی ماحول کے پیشِ نظر ملک بھر میں ایندھن (تیل) کی قلت کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جس کے باعث لوگ جلد بازی میں پٹرول اور دیگر ایندھن خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

ایسے میں انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (IOCL) نے ان خبروں پر وضاحت پیش کی ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ ایندھن کی ذخیرہ اندوزی یا قلت کے حوالے سے عوام کو کسی قسم کی پریشانی کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کے مطابق ملک بھر میں وافر مقدار میں ایندھن دستیاب ہے۔

 

بیان میں کہا گیا: "ملک بھر میں ہمارے پاس ایندھن کی مناسب مقدار میں ذخائر موجود ہیں۔ ہماری سپلائی لائنز بخوبی کام کر رہی ہیں۔ خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی ہمارے تمام آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہیں۔

 

عوام سے گزارش ہے کہ سکون برقرار رکھیں، غیر ضروری تشویش میں پڑنے سے محفوظ رہیں سے اور بہتر خدمات کی فراہمی میں ہمارا ساتھ دیں۔ ہماری سپلائی بدستور جاری رہے گی۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button