نیشنل

آئی پی ایل کے بقیہ میاچس ملتوی!

نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے پیشِ نظر انڈین پریمیئر لیگ 2025 (IPL 2025) کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیے جانے کا فیصلہ ہو چکا ہے اور جلد ہی اس کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

 

جمعرات 9 مئی کو دھرم شالہ میں پنجاب کنگز (PBKS) اور دہلی کیپیٹلز (DC) کے درمیان ہونے والا میچ جموں و پٹھان کوٹ جیسے قریبی شہروں میں فضائی حملے کی وارننگ کے بعد درمیان میں ہی روک دیا گیا تھا، جس کے بعد ٹورنامنٹ کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) جلد ہی اس فیصلے کی باضابطہ توثیق کرے گا۔ بی سی سی آئی کا ماننا ہے کہ اس وقت ٹورنامنٹ کا انعقاد مناسب نہیں، اور وہ کھلاڑیوں کی سلامتی پر کوئی

 

سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا۔ اطلاعات کے مطابق، بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام نے جمعہ کی صبح حکومت سے مشورے کے بعد IPL کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کی ٹیمیں جمعہ کی صبح ایک خصوصی ٹرین کے ذریعے دھرم شالہ سے دہلی روانہ ہو گئیں۔ ان کے ساتھ براڈکاسٹ ٹیم اور میچ آفیشلز بھی تھے۔

 

ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم سے ایمرجنسی انخلاء کے بعد کئی کھلاڑی اور معاون عملہ خوفزدہ ہو گئے تھے۔ دیگر ٹیموں کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں بھی تشویش پائی جاتی ہے خاص طور پر وہ جن کے اہلِ خانہ بھی ان کے ساتھ ہیں۔ بی

 

سی سی آئی نے دیگر کرکٹ بورڈز کو بھی اس صورت حال سے باخبر کر دیا ہے۔کھلاڑیوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے فرنچائزز پہلے ہی چارٹرڈ فلائٹس کا انتظام کر رہی ہیں۔ انڈین ایکسپریس کو معلوم ہوا ہے کہ کم از کم تین ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں اور معاون عملے کو واپسی کے بارے میں تفصیلی ہدایات دے دی ہیں۔

 

آئی پی ایل 2025 میں اب تک 58 میچ کھیلے جا چکے ہیں اور 12 باقی ہیں۔ ایک امکان یہ بھی ہے کہ ایک ہفتے بعد حالات کا جائزہ لے کر ٹورنامنٹ کو دس دن بعد دوبارہ شروع کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button