نیشنل

جموں و کشمیر میں فوجی کیمپ پر خودکش حملہ _ تین فوجی شہید، دو دہشت گرد مارے گئے

نئی دہلی _ 11 اگست ( اردولیکس)  جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں دہشت گردوں نے آرمی کیمپ پر خودکش حملہ کردیا۔ جس میں  تین فوجی جوان شہید ہوگئے ۔جبکہ فوج نے دو دہشت گردوں کو فائرنگ میں ہلاک کردیا۔

 

جمعرات کی صبح دو دہشت گردوں نے پرگل میں فوجی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی۔ جس پر  فوجیوں نے فائرنگ کی۔ اس فائرنگ میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے آرمی کیمپ کے 5 جوان زخمی ہوگئے۔ زخمی فوجیوں کو ہاسپٹل لے جایا گیا، تین شدید زخمی فوجیوں نے بہادری سے دم توڑ دیا۔ راجوری ضلع میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش اور فائرنگ کے واقعہ کے بعد فوجیوں کو چوکس کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button