تلنگانہ

جنوری 26 سے ریاست بھر میں پدیاترا شروع کرنے ریونت ریڈی کا اعلان

حیدرآباد _ 18 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی نے 26 جنوری سے ریاست میں پدیاترا شروع کرنے کا اعلان کیا ہے گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پدیاترا کے ذریعہ وہ چندرشیکھرراو حکومت پر انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کے لئے دباؤ ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی سی کی نئی کمیٹی کے سلسلے میں کانگریس کے سینئر قائدین کی ناراضگی کو پارٹی ہائی کمان دور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 26 جنوری تک ضلع  منڈل اور گرام پنچایت کی نئی کمیٹیوں کو تشکیل دیا جائے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button