نیشنل

کرناٹک انتخابات:الفاظ کے استعمال میں احتیاط برتیں۔ سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کی ایڈوائزری

نئی دہلی: الیکن کمیشن نے تمام قومی اور ریاستی پارٹیوں کے امیدواروں اور انتخابی مہم میں حصہ لینے والے سرکردہ قائدین کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران اپنے بیانات میں الفاظ کے استعمال میں احتیاط کا مظاہرہ کریں، تحمل سے کام لیں اورانتخابی ماحول کو خراب کرنے سے گریز کریں۔ الیکشن کمیشن نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئے جاری عام چناؤ مہم میں بیانات میں شدت کے پیش نظریہ ایڈوائزری جاری کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعلیٰ انتخابی افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایڈوائزری پر عمل آوری کے سلسلے میں موجودہ ضابطوں اورقانونی طریق کار کے مطابق مناسب اور بروقت کارروائی کریں۔ اپنی ایڈوائزری میں الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ چناؤ مہم کے دوران سبھی پارٹیوں اور فریقین پرلازم ہے کہ وہ بیانات کے وقت مثالی ضابطہ اخلاق اورقانونی طریق کارکی حد میں رہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button