ریاض میں تنظیم ” اظہار” کے زیر اہتمام ممتاز اسلامک
اسکالر نعیم جاوید کے ہاتھوں کتاب "اردو کیسے سیکھیں " کی رونمائی

ریاض ۔15/مئی ( پریس نوٹ)ممتاز ادیب وشاعر ‘ ناظم مشاعرہ ٬ ماہر اقباؔلیات شخصیت ساز’اسلامک اسکالر ‘برصغیر کی معروف شخصیت ڈائریکٹر ہدف مسٹر نعیم جاوید کے ہاتھوں ‘ ریاض سعودی عرب میں مسٹر محمد عبدالوحید حمیدی ، حیدرآباد دکن کی کتابیں "اردو کیسے سیکھیں ” کی رونمائی 14مئئ کی شام معروف تنظیم "اظہار ” کے زیر اہتمام صدر تنظیم پروفیسر عظمت اللہ بھٹو کی رہائش گاہ پر عمل میں آئی ہے
۔اس موقع ممتاز قلمکار مجید عارف نظام آبادی نے محمد عبدالوحید حمیدی کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ وہ درس و تدریس کے مقدس پیشے سے وابستہ ہیں۔ حمیدی صاحب نے بچوں کی اپج و صلاحیتوں کے پیش نظر رکھتے ہوئے اردو کیسے سیکھیں” ( حصہ اول تا حصہ پنجم ) کے عنوان سے ایک مکمل کورس متعارف کرایا ہے۔جو نئئ نسل کو اردو سیکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔قبل ازیں علامہ اقبالؔ کے فکر و فن پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ مسٹر نعیم جاوید نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت مینارنور کی مانند ہے ۔
جس کی کہکشاں سے نسلیں فیض یاب ہوتی رہیں گی۔تشنگان علم و فن کو روحانی نشاط ملتا رہےگا۔ ان کے اشعار میں بصارتوں اور بصیرتوں کے باب کھلنے لگتے ہیں۔ الفاظ کی دبی چادر سے حسن معنیٰ چھن چھن کر نکلتا ہے۔انہوں نے شاہین کو فضاء بیکراں میں غیرت و حمیت کا یپکر بنایا ہے توجگنو کی روشنی کو مومن کے نور سے تشبیہ دی ہے۔ان کی نظموں میں زمانے سمٹ آتے ہیں۔وہ قوم کو جلیل القدر ‘جان بازی ‘مہم جو’ بلند خیال دیکھنا چاہتے ہیں۔ جہاں مقصدِ حیات اور رفتار حیات طئے ہوتا ہے۔ان کی سوچتی ہوئی نظمیں بولتی ہوئی شاعری دلوں میں رچ بس جاتی ہے۔
ان کی شاعری میں خیال کا آہنگ، احساسِ جمال، سحر آفرینی،روحانی تنویم،تدبیر پسندی کے جوہرہر ملتے ہیں ۔ مسٹر نعیم جاوید کے اسلوب کو خوب پسند کیاگیا۔ علامہ اقبال کے فکر و فن پر مسرزشاہد خیالوی، منصور محبوب چودھری، ڈاکٹر راشد محمود، صدر محفل پروفیسر عظمت اللہ، پروفیسر گوہر رفیق نے بھی روشنی ڈالی ۔بعد ازاں شعری نشت کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں معروف شعراء کرام مسرز منظر حمدانی ،منصور محبوب چودھری،عبدالرحمان راشد عمری، نعیم جاوید نے کلام سنایا۔ اس محفل میں مسرز سید زین العابدین ،راحیل اعظمی کے علاوہ محبان علامہ اقبال کی کثیر تعداد شریک تھی۔ پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔پرفیسر عظمت اللہ کے شکریہ پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔ مذکورہ کتابیں امیزون پر بھی دستیاب ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے مصنف سے موبائل فون نمبر
+9179896 28853
پر ربط کرسکتے ہیں۔