نیشنل

کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں بھاری کمی

نئی دہلی ۔ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے باعث جنوبی ایشیا میں پیدا ہونے والے حالات اور آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے گیس کی فراہمی شدید متاثر ہوئی تھی۔ اسی وجہ سے ملک میں کمرشل گیس کی قیمتوں میں کمپنیوں نے نمایاں اضافہ کیا تھا۔

 

اب جبکہ جنگی حالات میں بہتری آ گئی ہے اور صورتحال معمول پر آ رہی ہے تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCs) نے کمرشل ایل پی جی (LPG) گیس سلنڈر کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے سے ہوٹلوں، ریستورانوں اور دیگر تجارتی کاروباروں کو بڑا ریلیف ملا ہے۔

 

کمپنیوں نے ملک بھر میں 19 کلوگرام کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 188.50 روپے کی کمی کی ہے۔ اس کمی کے بعد 19 کلوگرام کمرشل سلنڈر کی قیمت 2,930 روپے ہو گئی ہے۔

 

تیل کی کمپنیوں کے مطابق یہ کمی عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں آنے والی تبدیلیوں کے پیش نظر کی گئی ہے۔البتہ گھریلو استعمال کے لیے 14.2 کلوگرام ڈومیسٹک ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے عام صارفین کو کوئی ریلیف نہیں ملا۔

 

کمرشل گیس کی قیمتوں میں اس کمی سے ہوٹلوں، ریستورانوں اور کیٹرنگ کے کاروبار سے وابستہ افراد پر مالی بوجھ نمایاں طور پر کم ہونے کی توقع ہے۔

 

2026 میں کمرشیل گیس سلنڈر یعنی 19 کلو والے سلنڈر کی قیمت میں پہلی بار تخفیف درج کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button