جرائم و حادثات

کریم نگر آر ٹی سی ڈپو میں الیکٹرک بس میں اچانک آگ، بس مکمل طور پر جل کر خاکستر 

کریم نگر: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں ایک اور آر ٹی سی الیکٹرک بس آگ کی زد میں آ گئی۔ چہارشنبہ کی صبح کریم نگر-2 ڈپو میں کھڑی الیکٹرک بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔

 

اطلاعات کے مطابق ڈپو سے بس کو باہر نکالتے وقت ڈرائیور نے بس سے دھواں اٹھتے دیکھا، جس پر اس نے فوری طور پر بس روک کر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی فائر عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا لیا، جس کے باعث آگ دیگر بسوں تک نہیں پھیل سکی اور ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

 

خوش قسمتی سے واقعہ کے وقت بس میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا، جس سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ آر ٹی سی کے علاقائی منیجر راجو نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

 

ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ یا بیٹری میں تکنیکی خرابی کو ممکنہ سبب مان کر جانچ کی جا رہی ہے، جبکہ حالیہ دنوں الیکٹرک بسوں میں پیش آنے والے مسلسل واقعات کے پیش نظر اعلیٰ سطح پر بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button