نیشنل

مہاراشٹرا میں آرٹی سی ملازمین کی ہڑتال۔ مسافرین کو مشکلات

ممبئی: ریاست مہاراشٹر ا میں اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے پچھلے دو دنوں سے ہڑتال کررہے ہیں۔ ہڑتال کی وجہہ سے ٹرانسپورٹ کا نظام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے

 

اورلاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین سرکاری ملازمین کے مساوی تنخواہ ادا کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ایم ایس آر ٹی سی کے ترجمان نے بتایا کہ 11 ٹریڈ یونینوں کی ورکنگ کمیٹی کی طرف سے کی جارہی ہڑتال کی وجہ سے کارپوریشن کے جملہ 251 بس ڈپوز میں سے 63 بس ڈپو مکمل طور پر بند رہے

 

اور 73 بس ڈپو جزوی طور پر بند رہے جبکہ باقی 115 مکمل طور پر آپریشنل رہے۔ بسوں کی ہڑتال کی وجہہ سے مسافرین سفر کیلئے متبادل سفری انتظامات کیلئے مجبور ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button