دہلی ایئرپورٹ پر طیارہ اترتے ہی پولیس کی کارروائی، ابھیجیت دپکے اور دیگر کو جہاز کے اندر ہی حراست میں لے لیا گیا
نئی دہلی : چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج سے قبل سی جے پی کے ابھیجیت دپکے، سورَو داس اور آشوتوش رانکا کو دہلی ایئرپورٹ پر طیارے سے ہی حراست میں لے لیا گیا۔ طیارہ میں پولیس گھس گئی تھی سی جے پی کی قانونی ٹیم کی سربراہ رتنا سنگھ، یوٹیوبر دھرو راٹھی اور 400 سے زائد دیگر افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس نے احتجاج کی اجازت نہیں دی ہے، جبکہ امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے حکام کی جانب سے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔
دہلی میٹرو کے 45 اسٹیشنوں، جن میں راجیو چوک، نئی دہلی، سینٹرل سکریٹریٹ، پٹیل چوک اور کشمیری گیٹ شامل ہیں، کے داخلی اور خارجی دروازے بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ ہفتہ کو صبح 4 بجے سے دوپہر 2 بجے کے درمیان نئی دہلی اور حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر پہنچنے والی دیگر ریاستوں کی 250 سے زائد ٹرینوں اور مقامی ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
جن پتھ اور کرتویہ پتھ کے چوراہے سے 4 کلومیٹر کے دائرے میں انٹرنیٹ خدمات بھی 24 گھنٹوں کے لئے معطل کردی گئی ہیں۔



