مظہر العلوم جنتری _ تعارف ،ضرورت،تقاضہ

رشحات قلم
*عبدالقیوم شاکر القاسمی*
امام وخطیب مسجد اسلامیہ
نظام آباد. تلنگانہ
9505057866
ہم سب اس بات سے بخوبی واقف وباخبر ہیں کہ وقت اللہ تعالی عظیم نعمتوں میں سے ایک گرانقدر وبیش بہا نعمت ہے جس نے اس کی قدرکرلی زمانہ اس کی قدرکرے گا اورجس نے اس وقت کو یوں ہی گذاردیا گویا اس نے اپنی زندگی اورعمر عزیزکے اس قیمتی سرمایہ کو غفلت کی نذرکرتے ہوے ضائع کردیا
ظاہر ہیکہ وقت کی قدر ومنزلت کو سمجھنے اور اس کوکارآمد ومفید بنانے کے لےء انسان کو اپنی زندگی کا ٹائم ٹیبل اورنظام العمل مرتب کرنا پڑے گا چونکہ جو انسان ہر کام کے لےء ایک وقت مختص کرکے اسی نظام کے مطابق کام کاج میں لگا رہتا ہے تو کام سہل بھی ہوتا ہے اور منظم بھی ورنہ تو تجربہ اورمشاہدہ ہیکہ ہر کام ہر وقت میں نہیں کیا جاسکتا اورنہ ہی یہ امکانات میں سے ہے شاید اسی نظام العمل کا لحاظ کرنے اورکرانے کی غرض سے باری تعالی نے پنج وقتہ نمازوں کے اوقات متعین فرماے اور روزوں کے ایام کو خاص کیا حج ودیگر عبادات کے لے بھی اوقات کی تخصیص فرمای جس سے اندازہ ہوتا ہیکہ ہر کام کے لےء وقت کو متعین کرنے میں انسان کی فکر وجستجو اورلگن تقسیم نہیں ہوتی بلکہ انہماک واشتغال کے ساتھ انسان اپنے فرائض وواجبات اورذمہ داریوں کو اداکرپاتا ہے
تعیین وقت اورتخصیص کارکے لے لازما انسان کو کوی ایسی چیز درکار ہوتی جس کو وہ منٹن کرے کوی ڈائری یا نوٹ بک یا جنتری جس میں وہ اپنی یادداشت کو تحریر کرکے بروقت کام کی انجام دہی کرسکے اسی غرض سے شہر نظام آباد کے مرکزی مدرسہ ادارہ مظہر العلوم سے منسوب یہ جنتری گذشتہ گیارہ سال سے پوری نفاست لطافت کے ساتھ ہر سال چائع کی جاتی ہے واضح رہیکہ اور بھی بہت ساری تنظیموں اورافراد کی جانب سے یہ قابل قدر کوششیں ہوی اورہوتی رہیں گی لیکن الحمد اللہ مظہر العلوم جنتری کو اس سلسلہ اولیت کا درجہ حاصل ہے نیز انتہای عرق ریزی کرکے عوام وخواص کی دینی ودنیاوی ہر ضرورت کالحاظ کرتے ہوے جنتری ہذا میں اوقات نماز روزمرہ کی اہم وضروری مسنوں دعائیں مختلف ڈاکٹروں کے فون نمبرات ایمرجنسی خدمات انجام دینے والے سرکاری وغیر سرکاری اداروں اوردینی وملی اورفلاحی تنظیموں کے فون نمبرات اس میں شامل کےء گےء تاکہ استفادہ عام ہوسکے نیز ملک وریاست اورمختلف اضلاع ومنڈل جات اورشہر کے اہم اکابرین ورابطہ عامہ کے لےء علماء حفاظ مساجد کے ائمہ ودیگر احباب کے رابطہ نمبرات بھی شامل ہے جس سے عوام الناس اپنے دینی ومعاشرتی مسائل ومعاملات کی یکسوی کرسکتی ہے اسی طرح اس جنتری کی خصوصیات میں سے ہیکہ یہ اپنے آپ جیب میں جگہ بنالیتی ہے جس کاسمبھالنا کوی مشکل نہیں یہ ایک پاکٹ سائز جنتری ہے اس کے علاوہ ایک بات ذکر کرتا چلوں کہ ویسے تو تاریخ دیکھنے دکھانے کے لےء بہت سارے کیلنڈر اورتقویم بازار میں دستیاب رہتے ہیں مگر میری دانست کے مطابق سب ہی کمرشیل ہیں لیکن مظہرالعلوم جنتری چند معاونین کے تعاون سے تیارہوتی ہے اکثر وبیشتر تعدادادارہ کی جانب سے ہدیة پیش کردی جاتی ہیں اورکچھ فروخت ہوتی وہ بھی معمولی رقم صرف دس روپیہ میں حاصل ہوجاتی ہے اوریہ رقم مدرسہ مظہر العلوم کے لےء عطیہ اورتعاون کے طور پر جمع ہوجاتی ہے یہ بھی اس جنتری کی ایک خصوصیت ہی رہی ہے اس موقع پرشفیق الملت استاذ الاساتذہ مولاناسید ولی اللہ قاسمی علیہ الرحمہ کاوہ جملہ بھی درج تحریر کرنا سعادت سمجھتا ہوں آپ نے اس جنتری کی ترتیب کو دیکھ کر اپنی خوشی کا اظہارکیا اور عوام الناس کے لےء مفید گردانتے ہوے لکھا تھاکہ آج کے مصروف ترین دور میں یہ مختصر جنتری بہت ساری دینی ودنیاوی معلومات کا خزانہ ہے ۔۔۔
بہرکیف راقم الحروف عوام وخواص سے اپیل وخواہش کرتا ہیکہ وقت کی قدردانی کریں اوراپنے کاموں کومنظم ومرتب کرنے کے لےء اس جنتری سے مددلیں نیز
اس جنتری کو بہت سارے علماء کرام اوردانشوران قوم وملت نے وقت کا تقاضہ اورایک اہم ضرورت کی تکمیل قراردیتے ہوے کلمات خیر سے نوازا ہے آپ بھی استفادہ کریں اوروں کوبھی استفادہ کی ترغیب دیں حاصل کرنے کے لےء
مدرسہ مظہرالعلوم آٹونگر ۔۔مکہ مسجد احمد پورہ کالونی ۔۔ناظم مدرسہ مولاناسید سمیع اللہ سے رابطہ کریں ۔۔۔۔