جنرل نیوز

جمعیۃ العلماء ضلع کریم نگر کے زیرِ اہتمام اُردُو صحافیوں کی تہنیت

پداپلی 15 نومبر (محمّد استقام الدین)جمعیۃ العلماء ضلع کریم نگر کی جانب سے کریم نگر کے فعال و متحرک اُردُو صحافیوں کو تہنیت پیش کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق مفتی محمّد یونس قاسمی صدر جمعیۃ العلماء ضلع کریم نگر مفتی محمد غیاث محی الدین نائب صدر جمعیۃ العلماء ضلع کریم نگر مفتی محمد صادق حسین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ العلماء ضلع کریم نگرحافظ سید رضوان خازن جمعیۃ العلماء ضلع کریم نگر اور حافظ اسماعیل راشد سیکریٹری جمعیۃ العلماء ضلع کریم نگر کی موجودگی میں اُردُو صحافیوں کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقعہ پر جمعیۃ العلماء کریم نگر کی جانب سے اُردُو صحافیوں کو شال پوشی و ایوارڈ سے نوازا گیا بالخصوص سید اصغر حسین جنرل سیکریٹری اُردُو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کریم نگر و دیگر کے خدمات کی ستائش کی گئی۔ اس پروگرام میں محمد ابوبکر بن صالح (خالد بھائی)، صدر مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کریم نگر فصیح نواب اسکول چیئرمین کی موجودگی میں تقریب عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button