نیشنل
الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت کو سپریم کورٹ کی نوٹس

نئی دہلی۔سپریم کورٹ نے مرکزی الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔
بڑے پیمانے پر ووٹروں کے نام حذف کیے جانے اور ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیوں کے خلاف کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی اور انڈیا اتحاد کے کئی قائدین نے سپریم کورٹ میں عرضیاں دائر کی ہیں۔
اس موقع پر بعض وکلا نے سپریم کورٹ تک راہل گاندھی کی ریلی نکالنے کا معاملہ اٹھایا، جس پر چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا کہ عدلیہ کو کوئی بھی دھمکا نہیں سکتا۔
سپریم کورٹ نے عدالت تک ریلی نکالنے کے معاملے پر راہل گاندھی سمیت انڈیا اتحاد کے رہنماؤں کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں۔



